عامر خان کا بیٹے کے ساتھ مقبول ترین گیت پر رقص

November 30, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی بیٹی اِرا خان کی منگنی کی تقریب میں مقبول زمانہ گیت پر بیٹے کے ساتھ رقص کیا۔

1988ء کی اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کا گیت ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ پر رقص کرکے عامر خان نے دہائیوں پرانی یادیں تازہ کر دیں۔


انہوں نے اپنے فلمساز کزن منصور خان کے ساتھ رقص کیا، منصور خان ہی قیامت سے قیامت تک کے ہدایت کار تھے۔

ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار وجے ورما بھی تقریب میں شریک تھے، انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ عامر خان کے رقص کی مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کی۔