پاکستانی فلم وکھری کو برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ساؤتھ ایشین فلم سیزن 2026ء کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
وکھری کی کہانی مقتول سوشل میڈیا شخصیت قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ہے، جنہیں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔
فلم رواں سال کے فلمی سیزن کا حصہ ہے، جس میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کی 9 فلمیں پیش کی جائیں گی، جس کا مقصد جنوبی ایشیائی سنیما اور فلم سازوں کو عالمی ناظرین تک پہنچانا ہے۔
2024ء میں پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم وکھری کی کہانی نور ملک نامی ایک بیوہ اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے، جو اچانک سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کر لیتی ہے۔
فلم کی ہدایت کاری ارم پروین بلال نے دی ہے جبکہ فریال گوہر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
5 اکتوبر کو فلم ’وکھری‘ برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر کی جائے گی، جس کے بعد اسے آن لائن بھی ریلیز کیا جائے گا۔