• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی‘: تنقید پر ہانیہ کا جواب

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب اپنے منفرد انداز میں دے دیا۔

حال ہی میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے ہانیہ عامر کے حوالے سے ایک طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ کو اپنے رویے پر قابو رکھنا چاہیے۔

جیا علی نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ہانیہ عامر قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، کوئی انہیں بتائے کہ وہ پاکستان کا چہرہ ہیں اور انہیں اپنا رویہ مناسب رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ہانیہ عامر نے حالیہ تبصرے کو بھی نظر انداز نہیں کیا اور منفرد انداز میں جواب دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جیا علی کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ ’آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی‘۔

اگرچہ ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، تاہم یہ پوسٹ جیا علی کے بیان کے وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی، جس کے باعث اسے بظاہر جیا علی کے تبصرے کا بالواسطہ جواب قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید