اسامہ بن لادن کے بیٹے کا والد کی لاش سمندر میں پھینکے جانے پر شکوک کا اظہار

December 02, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) اسامہ بن لادن کے بیٹے کو یقین نہیں کہ امریکہ نے ان کے والد کی لاش کو مارنے کے بعد سمندر میں پھینکا۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عمر نے کہا کہ وہ اپنے والد کے لیے غمگین نہیں لیکن انہیں واقعات کے سرکاری نقطہ نظر پر شک ہے اور وہ اس اختتام کو پسند کرتے جو جنازہ فراہم کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ ان کے والد کو دفن کردیا جاتا اور معلوم ہوتا کہ ان کی لاش کہاں ہے لیکن انہوں نے ہمیں موقع نہیں دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے انہیں سمندر میں پھینک دیا لیکن مجھے اس پر یقین نہیں۔