لاہور: کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کا قتل، میاں بیوی گرفتار

December 02, 2022

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی رضا اور حلیمہ بی بی نے نورین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزمہ حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا جو جھگڑے کی وجہ بنا۔

ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا کا کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد کچے میں جا کر چھپ گئے تھے۔

زوہیب نصر رانجھا نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔