انٹر بینک میں ڈالر 10؍ پیسے تک مہنگا

December 03, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 2روپے تک مزید مہنگا ہو گیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 223.70روپے سے بڑھ کر 223.75 روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 223.90روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے ہو گئی ہے ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 229.25 روپے اور قیمت فروخت 231.50 روپے پر مستحکم رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 2 روپےکے اضافے سے یورو کی قیمت خرید246.50 روپے سے بڑھ کر 248.50روپے اور قیمت فروخت 249.00 روپے سے بڑھ کر 251.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.90روپے کے اضافے سے287.10روپے سے بڑھ کر 289.00 روپے اور قیمت فروخت 2روپے کے اضافےسے 290.00روپے سے بڑھ کر 292.00 روپے ہو گئی ہے۔