شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

December 03, 2022

ایڈیشنل سیشن جج نےدعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کےلیےنوٹس جاری کردیئے/ فائل فوٹو

مسلم لیگ کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نےدعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کےلیےنوٹس جاری کردیئے۔

شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی بھی استدعا کردی۔

شاہد خاقان عباسی نےایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سےدعوی دائر کیا۔

دعوےکے متن کے مطابق شہبازگل نے31جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنےکی کوشش کی۔

دعوے کے متن کے مطابق عمران خان کےاسٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14کروڑ کی رشوت کاالزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزامات پرہرجانےکادعوی دائرکرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

دعوے میں ساکھ کونقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200 کروڑ روپےکا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔