امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی 71 سال کی عمر میں چل بسیں

December 06, 2022

فائل فوٹو

امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی71 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے بچوں نے کرسٹی ایلی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹی ایلی کو حال ہی میں کینسر کے مرض کا انکشاف ہوا تھا۔

اداکارہ نے ایک مشہور ٹی وی سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔