پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی ملتان روانگی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گٸے

December 06, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ملتان روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گٸیں تاہم خراب موسم کے باعث فلائٹ کو پرواز کرنے کی کلیئرنس نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان کی فلائٹ 11بجے شیڈول تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے ہرایا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔