صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس

December 06, 2022

فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ نہیں ہے، نہ داخلے کی اجازت ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔

سی ڈی اے نے ایوان صدر کو رپورٹ میں بتایا کہدعوۃ اکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کیلیے مختص ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہمرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں، صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔