آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

December 06, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی مین پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید بھی مین پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کی سدرا امین نامزدگیوں کا حصہ ہیں۔

آئرلینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2022ء کیلئے پلیئرز آف دی منتھ کے نتائج کا اعلان 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔