اسحاق ڈار کا سیف ڈپازٹ کی مدت بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ

December 07, 2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیف ڈپازٹ کی مدت بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی۔

دوران گفتگو اسحاق ڈار نے پاکستان کی مسلسل امداد اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، تاریخی اور سماجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک معاشی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں سے آگاہ کیا۔