وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے سید عباس عراقچی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
پی ایم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عباس عراقچی اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی۔