بھارت اور بنگلادیش کے میچ سے پہلے آئی سی سی کی بڑی غلطی

December 08, 2022

فائل فوٹو

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑی غلطی کر دی۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس غلطی پر کئی اکاؤنٹسے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا۔

آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔