’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کا انداز گوروں کو بھی بھا گیا

December 08, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

صرف لڑکیاں ہی پاکستانی سرحد سے باہر مشہور نہیں ہیں بلکہ اب پاکستانی مرد حضرات بھی اپنے دلچسپ اور اچھوتے انداز کے سبب بیرونِ ملک مشہور ہونے لگے ہیں جن میں متعدد ٹک ٹاکرز کونٹینٹ کریئیٹرز شامل ہیں۔

’لاہور دا پاوا اختر لاوا‘ اب ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک گوروں میں بھی یکساں مشہور ہو گئے ہیں اور انگریز بھی اُن کا انداز اپناتے نظر آ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل اِن ویڈیوز میں گوروں کو ’لاہور داپاوا اختر لاوا‘ کا نعرہ لگاتے اور مخصوص جوشیلا انداز اپناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیوز کافی دلچسپ ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی ہنس دے گا۔

واضح رہے کہ اس چوہدری اختر لاوا سے قبل ایک پاکستانی لڑکی کی مختصر سی ویڈیو وائلرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی دوست کی مہندی پر ڈانس کر رہی تھی۔

عائشہ نامی اس ٹک ٹاکر کی یہ ڈانس ویڈیو بھی اتنی وائرل ہوئی تھی کہ پاکستانی سمیت بھارتی اداکاراؤں نے بھی عائشہ عرف مانو کے ڈانس کو خوب کاپی کیا تھا۔