بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی مشہور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ری مکس ورژن میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
بھارتی باربی ڈول نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
کترینہ کیف کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھی حال ہی میں مشہور ہونے والے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ٹرینڈ میں حصہ ڈالا ہے۔
کترینہ کیف نے اپنی ان نئی پوسٹس کو کیپشنز بھی دیے ہیں۔
تصویروں پر کترینہ نے لکھا ہے کہ ’آج کا دن‘ جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے گانے کے بول لکھے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا ٹیبلوائڈ کی رپورٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق کترینہ کی شہرت میں کمی آئی ہے۔
بھارتی باربی ڈول مشہور اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر ہیں جبکہ پہلا نمبر اداکارہ سمانتھا رُتھ اور دوسرا نمبر عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔
اس فہرست میں معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون پانجویں نمبر پر موجود ہیں۔