لتا منگیشکر کا گایا ہوا بالی ووڈ کا ماضی کا مقبول گیت سوشل میڈیا پر چھا گیا، شادی کی تقریب میں پاکستانی ٹک ٹاکر کی گانے پر رقص کی ویڈیو نے سرحد پار دھوم مچا دی، دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو بھی دیوانہ بنا دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مادھوری ڈکشٹ نے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں مادھوری کریم رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس کو مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔