’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ہالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

December 08, 2022

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گوگل نے رواں سال پاکستان کی مقبول سرچز کی فہرست جاری کی تو یہ معلوم ہوا کہ رواں سال فلموں میں پاکستانیوں نے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سیریز ’مس مارول‘ اور کئی بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

یہاں ایک نظر رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں اور ٹی وی شوز کی فہرست پر ڈال لیتے ہیں۔

1- دی لیجنڈ آف مولا جٹ

2- مس مارول

3- بلیک ایڈم

4- تھور لوَ اینڈ تھنڈر

5- ڈاکٹر اسٹرینج

6- لندن نہیں جاؤں گا

7- دی بیٹ مین

8- قائد اعظم زندہ باد

9- صنفِ آہن

10- ہاؤس آف دی ڈریگن