مرحوم باکسر محمد علی نے ایک بار ننھے بچے سے شکست کھائی تھی

December 08, 2022

فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری امریکی باکسر محمد علی کو ایک بار باکسنگ رنگ میں ننھے بچے سے شکست کھانی پڑی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ماضی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرحوم لیجنڈری باکسر کو ایک بچے سے ہارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماضی کی اس وائرل ویڈیو کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے، اس ویڈیو میں باکسنگ کا شوقین ننھا بچہ باکسنگ گلف پہنے محمد علی پر مکّے برسا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین ردعمل دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں ’the greatest‘ یوں ہی نہیں کہا جاتا، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی ماضی کی سُنہری یادوں کے تازہ ہوگئیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر آج یہ بچہ اس ویڈیو کو دیکھتا ہوگا تو کیا محسوس کرتا ہوگا۔