خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

December 08, 2022

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے عمران خان سے خیال کاسترو کو صرف محکمہ دینے کی بات کی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان سے پرویز الہٰی نے وزارت دینے کی بات نہیں کی تھی، وزارت دینے پر عمران خان نے کم لیکن باقی قیادت نے زیادہ ردعمل دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزرات کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیوں کی تحلیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔