ایڈیلیڈ ٹیسٹ، لبوشین اور ٹریوس ہیڈ کی سنچریاں

December 09, 2022

ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز تین وکٹ پر 330رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ نے 69رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر21رنز بناسکے۔ قائم مقام کپتان اسٹیو استمھ کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا، کھیل ختم ہونے پر مارنس لبوشین 120اور ٹریوس ہیڈ 114رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ یہ لبوشین کی مسلسل تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔