گھڑیوں کی فروخت، بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

December 09, 2022

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)گھڑیوں کی فروخت ، بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک،سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں آپ فروخت کردیں،جس پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ ضرور مرشد میں کردوں گا۔


سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی ہیں.

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتا رہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں وہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔