سرکاری اسپتالوں میں نجی میڈیکل اسٹورز ختم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

December 09, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سرکاری اسپتالوں مین قائم نجی میڈیکل اسٹورز ختم کرنے سے متعلق درخواست پر ایڈمنسٹریٹر کراچی سینیئر ڈائریکٹر کے ایم سی میڈیکل ہیلتھ سروسز، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو نوٹسز جاری کردیئے، ایل ایچ وائی ڈبلیو میڈیکل اسٹورز کی درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز بلاک 16میں نجی میڈیکل اسٹور ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جنرل آرڈر جاری کیا گیا، انسپکٹر ہیلتھ اور دیگر کو پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی، سپریم کورٹ نے محکمہ صحت کا متعلقہ نوٹیفکیشن معطل کردیا، سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ ابھی فعال ہے، سندھ ہائی کورٹ کے پرانے فیصلے کو بنیاد بنا کر میڈیکل اسٹور خالی کروایا جا رہا ہے۔