نوشہرہ: سی ٹی ڈی، پولیس کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

December 10, 2022

سی ٹی ڈی مردان اور پولیس کی کارروائی کے دوران نوشہرہ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے چاروں افراد دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تین کا تعلق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر جبکہ ایک کا افغانستان سے ہے۔