عمران کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان سے پہلے پرویز الہٰی کی ملاقاتیں

December 16, 2022


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرنا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اہم ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج شام ہنگامی طور پر راولپنڈی پہنچے، راولپنڈی میں اہم ملاقات کے بعد رات کو واپس لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد پرویز الہٰی نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے عمران خان کو بھی اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ن لیگ بھی چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات کرنے کے انتظار میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت بھی پرویز الہٰی کو قومی امور پر مشورے دے رہے ہیں۔