وزیراعلیٰ آئینی دفعات میں الجھانے کے بجائے اکثریت ثابت کریں، مصدق ملک

December 21, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئین کی دفعات میں الجھانے کے بجائے اکثریت ثابت کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ آپ کے پاس اکثریت ہے تو اعتماد کا ووٹ لیں، اعتماد کا ووٹ لو اور کل اسمبلی توڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر اسمبلی کے 2 اجلاس ہوتے رہے ہیں، جب 1973 کا آئین بن رہا تھا، اُس وقت بھی 2 اجلاس چل رہے تھے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ آئین کے آرٹیکلز میں الجھانے کے بجائے اکثریت ثابت کریں۔