نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب، صدر مملکت مہمان خصوصی

December 23, 2022

صدر مملکت عارف علوی این ڈی یو میں خطاب کر رہے ہیں، فائل فوٹو

اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں نیشنل سیکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دی اور اسناد سے نوازا۔

تقریب میں سول سروسز کے منتخب شرکاء کے علاوہ مسلح افواج کے افسران نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورس کا مقصد نیشنل سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی تھا۔