لندن: نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کی تحقیقات ختم

December 24, 2022

سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے کہا کہ پولیس نے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا

برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کےخلاف حملے کے الزام سے متعلق تحقیقات ختم کردیں۔ سیکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی کارکن نے شکایت کی تھی۔

ہاتھا پائی کا واقعہ 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔

سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے کہا کہ پولیس نے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ گارڈ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے پیشہ ورانہ رویےکا مظاہرہ کیا۔

کمپنی کے مالک کے مطابق نوازشریف کی حفاظت اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ کو چوٹیں بھی آئیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن نے سیکیورٹی گارڈ پر بلاجوازحملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔