لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر (ن) لیگ کی جانب سے عمران خان کی مخالفت میں بھی نعرے بازی کی گئی۔
پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے مظاہرین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایک موقع پر پی ٹی آئی مظاہرین اور میاں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ کے درمیان بات لڑائی تک جا پہنچی، جس میں لاتوں اور مکوں کا استعمال بھی کیا گیا۔
پولیس نے تحریک انصاف کے سپورٹر شایان علی کو حراست میں لے لیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے رہا کردیا گیا۔