فلپائن میں کرسمس کے دن سیلاب، 46 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

December 26, 2022

پولیس اہلکار سیلاب میں گِھرے شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔

فلپائن میں کرسمس کے روز سیلاب نے تقریباً 46 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارش سے 11 افراد ہلاک جبکہ 19 لاپتہ پوگئے۔

اتوار کو جنوبی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے فلپائن میں کرسمس کی تقریبات اور جشن بہت متاثر ہوا۔

سرکاری ریڈیو پر صوبہ میسامس کے گورنر ہینری نے بتایا کہ دریا بپھر گئے، دیہی علاقے اور ہائی ویز سمیت دو شہر زیر آب آگئے۔

سول ڈیفنس اہلکار رابنسن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کچھ علاقوں میں سینے سے اوپر تک پانی جمع ہے لیکن آج بارشیں رک چکی ہیں۔