اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

January 06, 2023

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو وارننگ دے دی۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےلیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابقعمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔