سونا فی تولہ ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح

January 25, 2023

\کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت 1150 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1924 ڈالر سے بڑھ کر 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1150 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 62ہزار 294 روپے ہو گئی ہے یہ ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے ،چاندی کی قیمت 2100 روپے پر مستحکم رہی۔