ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک ہے، ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن

January 27, 2023

کراچی ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہول سیلرز کے پاس دالوں کا 15 دن کا اسٹاک ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ بڑھانے کے باوجود دالوں کے کنٹینرز کلیئر نہیں کیے جا رہے۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ بینکس کھانے پینے کی اشیاء کو ترجیح کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے، پورٹ چارجز معافی کے اعلان پر عمل نہیں ہوا۔

چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیمرج ڈیٹینشن نے کم قیمت دالوں کو 25 فیصد مہنگا کر دیا۔