نیب نے علی امین گنڈاپور کے خاندان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں

January 27, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور ان کے خاندان کے 10 افراد کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور اور ان کے خاندان کی رہائشی و کمرشل جائیدادوں اور نقد رقوم سمیت دیگر تمام تفصیلات طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔

نیب نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ان کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو خط ارسال کیا ہے۔

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو ارسال کردہ خط میں علی امین گنڈاپور سمیت ان کے خاندان کے 11 افراد سے جائیدادوں کی تفصیلاب طلب کر لی گئی ہیں۔

جیو نیوز کو ملنے والے خط کے مطابق نیب نے ڈپٹی کمشنر کو علی امین کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں علاقہ پنیالہ، تحصیل کلاچی، گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور سی پیک کے مغربی روٹ کے ساتھ خریدی گئی جائیداد سے متعلق تفصیلات ارسال کی جائیں۔