بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا ایک اور رومانس سے بھرپور گیت ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع

January 28, 2023

بین الاقوامی شہرت یافتیپاکستانی نژاد امریکی گلوکار فیصل اختر نیا گانا ریلیز کرنے کا تیار ہیں۔

خوبصورت بول ’کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا‘ پر مشتمل اس گانے کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں ریلیز کیا جائے گا، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار فیصل اختر کے نئے گانے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

فیصل اختر کے اس نئے گیت کو استنبول کی دل کش لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے، جس میں اسپین اور ترکی کے ماڈلز نے جلوے بکھیرے ہیں۔

فیصل اختر نے اپنے اس گانے کے حوالے سے گھتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گیت کے دل چھولینے والے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں جبکہ موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔

اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔

گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے جو گانوں کی وڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔

یاد رہے کہ سہیل جاوید نے جیو ٹی وی کی پیشکش اور علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹریبل کی ڈائریکشن بھی دے چکے ہیں۔