اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول و دفاتر بند رہیں گے۔
میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو اور سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہوگی۔
پولیس ذرائع کے قیدی رانک لین کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے شہباز شریف کی طرف سے محسن نقوی کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی تصدیق کردی ۔
لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز ہٹا کر شام 6 بجے کھول دیے گئے۔
پشاور میں بائیک رائیڈرز کو قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے کمشنرآفس کا کہنا ہے کہ بائیک رائیڈرز کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بڑے کانٹینٹ کری ایٹرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نجی زمین پر مزار بننے سے وہ زمین اوقاف کی ملکیت نہیں ہوجاتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی شہر میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔
دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مشکوک دستاویزات پر نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 14 سے بچی کے مبینہ اغواء کی کال موصول ہوئی ہے۔ 7 سال کی بچی تھانہ سنبل کی حدود سے نہیں سرگودھا سے اغوا ہوئی ہے۔
جامعہ کراچی نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2027 کے تعلیمی کیلنڈر میں سیمسٹرز کے امتحانات کے ساتھ نتائج کے اعلان کی تاریخیں بھی شامل کرلی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں اسپرنگ اور فال سیمسٹرز کے تعلیمی کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
ترجمان سپارکو نے کہا ہے کہ چاند زمین کے قریب آنے کے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے کارروائی کرکے بچوں کے جنسی استحصال کا مواد بنانے اور پھیلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی کورکمیٹی کو بانی سے ملاقات اور اُن کی ہدایات پر بریفنگ دے دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور میں تعلیم میں پیچھے رہ جانے والے اضلاع کےلیے صوبوں کو جاری 25 ارب کے استعمال پر سوالات اٹھ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، محنت کرتے رہو، پاکستان پر یقین رکھو، ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے۔