• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟ شیری رحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟

سینیٹ اجلاس میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف جارحیت پر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ دوحا میں افغان طالبان نے جو معاہدے کیے وہ فراموش کیے گئے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اہم اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں کیے گئے معاہدوں کی کتنی پاسداری ہو رہی ہے، سب دیکھ رہے ہیں۔ 

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارت کاری کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا لیکن ہمیں جواب دینے پر مجبور کیا گیا، اقوام متحدہ کے آرٹیکل51 کے تحت ہر ملک اپنے دفاع کے لیے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے سامنے ایک بڑا سوال ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے ذمے دار ہیں یا نہیں؟

پی پی پی سینیٹر نے قرارداد میں پاکستان کی افواج، ایئر فورس، پولیس اہلکار اور تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید