عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

January 28, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھ دیا۔

عمران خان نے خط میں چیف جسٹس پاکستان سے دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے خط میں سینیٹر اعظم سواتی اور اپنے سیاسی معاون شہباز گل پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ دیا ہے۔

عمران خان نے خط کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل بھی کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہیں۔