مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے، وزارت داخلہ

January 28, 2023

وزارت داخلہ نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری وضاحتی بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ حکومت نے شہریوں کےلیے ای۔پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ای۔پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا، حال ہی میں ای۔پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مقررہ فیس صرف ای۔پاسپورٹ کے اجراء پر لاگو ہوگی، باقی فیسیں برقرار ہیں۔