آرٹس کونسل کراچی میں یوتھ فیسٹیول کا اختتامی روز

January 29, 2023

تصویر بشکریہ فیس بک

آرٹس کونسل کراچی میں یوتھ فیسٹیول کا آج اختتامی دن ہے۔

آرٹس کونسل میں گلوکاری، ڈانس اور مختلف کیٹیگریز کے امیدوارآج شرکت کر رہے ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں یوتھ فیسٹیول کے اختتامی روز خصوصی بچے بھی شرکت کریں گے، اس موقع پر خصوصی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

معروف گلوکار علی عظمت، ساحر علی بگا سمیت دیگر گلوکار شرکت کریں گے۔

وزیرِتعلیم سردار شاہ بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔