لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کر رہے ہیں، عاطف رانا

January 29, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے شاہین آفریدی ٹیم کی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاطف رانا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارا لیڈر اور کپتان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی نئی کٹ بھی شاہین آفریدی ہی تیار کر رہے ہیں، شاہین آفریدی بہترین کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔

سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ جیسے شاہین وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے تمام فینز کو کٹ کا یہ نیا ڈیزائن خوب پسند آئے گا۔