انٹرنیٹ نے نفرت انگیزی کو بھڑکایا، انتونیو گوتریس

January 30, 2023

نیویارک( نیوز ڈیسک)کوپن ہیگن کی ایک مسجد کے قریب اسلام مخالف شخص کی جانب سے ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب جلانے کے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ نے نفرت انگیز تقریر کو بھڑکایا جس سے مجرموں کو اپنا جھوٹ، سازشیں اور دھمکیاں پھیلانے میں مدد ملی۔ خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے معاملے سے متعلق کی گئی آٹھ پوڈ کاسٹ گفتگو میں سے ایک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا بھر میں زینو فوبیا، نسل پرستی، عدم برداشت، خواتین کے خلاف پرتشدد بدگمانی، یہود دشمنی اور مسلم دشمنی بڑھتے دیکھ رہے ہیں۔یہ پوسٹ کاسٹ گفتگو اقوام متحدہ کی اس مہم کا حصہ ہے جس کا عنوان ’نفرت کے خلاف متحد‘ ہے اور اس کا مقصد بڑھتے ہوئے مسئلے کے اثرات اور ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔انتونیو گوتریس نے نوٹ کیا کہ لبرل جمہوریتوں اور آمرانہ حکومتوں دونوں میں کچھ سیاسی رہنما نفرت انگیز خیالات اور زبان کو مرکزی دھارے میں لا رہے ہیں اور اس طرح سے وہ اس رویئے کو معمول کی کارروائی بنا رہے ہیں۔