یوٹیوبر شام ادریس کی علیحدگی ہوگئی؟

January 30, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزراور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروففروگیسے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔

انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس نے یوٹیوبر سحر المعروف فوگی سے 4 سال قبل شادی کی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔