پشاور دھماکہ، 27 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

January 31, 2023

پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے 27 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، آئی جی پولیس اور کمانڈنٹ ایف سی سمیت شہیدوں کے لواحقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں شہید 8 پولیس اہلکاروں کا تعلق چارسدہ سے تھا، ڈی ایس پی، ایف آر پی عرب نواز بھی شہداء کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 59 افراد شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔