ریشم کا فواد چوہدری کے ساتھ ہونیوالے ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ

January 31, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے۔

ریشم نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ’خدارا ان دونوں معصوم بچیوں، نساء اور مِرحا کو سیاست سے دور رکھا جائےاور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے۔

واضح رہے کہ فوادچوہدری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھرجوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔