روپے کی قدر میں کمی کے وسیع معاشی اثرات ہونگے، مہنگائی بڑھے گی، فچ

February 01, 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی َفچ نے پاکستانی معیشت کو آنے والے چیلنجز سے خبردار کیا ہے۔

فِچ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہوں گے

فوری طور پر اس سے درآمدی مہنگائی بڑھےگی، مہنگائی روکنےکے لیے اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کرےگا، شرح سود بڑھے گی، روپے کی بے قدری آئی ایم ایف سے اضافی رقوم کے حصول میں مددگار ہوگی۔

فِچ کا کہنا ہےکہ یہ عوامل پاکستان کے معاشی منظر نامےکے چیلنج کو اجاگرکریں گے۔