مہندی کی تقریب: اتھیا شیٹی کی چاند بالیاں میڈیا کی خاص توجہ کا مرکز

February 01, 2023

فوٹو، انسٹا گرام

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی جانب سے شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اتھیا شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنی مہندی کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مہندی کی تقریب 22 جنوری کو منعقد کی گئی تھی۔


یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد اتھیاشیٹی کی اسٹائلسٹ نے ان کے مہندی کی تقریب کے لیے منتخب کردہ جوڑے اور جیولری کے بارے میں تفصیلات بھی بتادی ہیں۔

اسٹائلسٹ امی پٹیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتھیا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ بتایا کہ اتھیا نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈیزائنر انجول بھنڈاری کا ڈیزائن کیا ہوا چکن کاری لہنگا پہنا۔


اُنہوں نے مزید لکھا کہ اتھیا نے اس موقع پرجو چاند بالیاں پہنیں ہوئی تھیں وہ ان کی نانی ماں کی تھیں۔