بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں پہلی پوزیشن برقرار

February 01, 2023

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹرز میں امام الحق کا 5 واں اور فخر زمان کا 11 واں نمبر ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سریا کمار یادوو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں بھارت کے محمد سراج جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔