ویڈیو: رہائی پانے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کردیا

February 01, 2023

نوشہرو فیروز میں جیل سے رہا ہونے والے قیدی نے مہنگائی کے باعث گھر جانے سے انکار کردیا۔

نوشہرو فیروز کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے والے قیدی کے گھر جانے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

رہائی پانے والے قیدی عبدالمجید عمرانی کے رشتے دار قیدی کو لینے ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو عبدالمجید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے وہ جیل میں ہی رہے گا۔

قیدی عبدالمجید عمرانی منشیات کے مقدمے میں چھ ماہ سے جیل میں تھا۔