• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور دھرنا جمہوری حق ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، پرویز اشرف

 
راجہ پرویز اشرف(فائل فوٹو)۔
راجہ پرویز اشرف(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا جمہوری حق ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو رہی ہے، پارٹی بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آخری اور صحیح فورم پارلیمنٹ ہے جس میں واضح پکچر سامنے آئے گی۔ کسی رائے کو نہ تو کسی پر تھوپنا چاہیے نہ مسترد کرنا چاہیے۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم تیل امپورٹ کرتے ہیں اور مہنگا لے کر سستا نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ریلیف خوش آئند ہے جہاں حکومت غلط کرے تنقید کریں، جذبات سے بات نہیں کرنا چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات افسوسناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید